بلو چستان کے 3اضلاع سے ڈینگی کے مزید62کیسز رپورٹ ہو نے کی تصدیق ہو گئی

کوئٹہ:بلو چستان کے 3اضلاع سے ڈینگی کے مزید62کیسز رپورٹ ہو نے کی تصدیق ہو گئی ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے48،کیچ سے2اور گوادر سے 12ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد3841ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران180افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیں جن میں سے 163کا تعلق لسبیلہ،66کا کیچ ،11کا تعلق گوادر جبکہ 2کاکوئٹہ سے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں