پانچ فلسطینی نوجوانوں کو 12 دن کیلئے قبلہ اول جانے پر پابندی

بیت المقدس(انتخاب نیوز) اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے5 نوجوانوں کو 500 شیکل جرمانہ ادا کرنے کے علاوہ اس ماہ کی اٹھارہ تاریخ تک مسجد اقصیٰ میں جانے پر پابندی کا فیصلہ سنا دیا۔وکیل خالد زبارقہ نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ سے بے د خل کئے جانے والے شہریوں میں طارق علیان، رامی عبدالسلام، محمد اور نایل جبارین اور محمد محامید شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے ان پانچ نوجوانوں کومسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کے دھاوے کے دوران گرفتار کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے مسجد میں رباط سے ان کی حوصلہ شکنی کرنے اور اس پر دھاوا بولنے کی بار بار کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے المرابطات اور مسجد اقصیٰ سے فلسطینی نوجوانوں کو دور کرنے کی مجرمانی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔صہیونی تعطیلات اور تقریبات کے دوران مسجد اقصیٰ سے نمازیوں کی بے دخلی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں