قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا

ارجنٹینا(انتخاب نیوز)رواں سال قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔اس بات کی تصدیق اسٹار فٹبالر نے خود اپنے ایک بیان میں کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی رواں سال نومبر میں ہونے والا اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے۔ارجنٹائن کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 35 سالہ میسی نے کہا کہ’ یقینا یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں اس سال اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا،جو میں پچھلے سال نہیں کر سکا تھا’میسی نے 2005 میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 164میچز کھیلے اور 90 گولز کیے۔
Load/Hide Comments