اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان کے طلباء کو اسکالر شپ دی جائے، بی ایس او پجار
کوئٹہ (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان کے طلباءکی جانب سے فیسز کے مسئلے پر جاری احتجاج پر حکومت بلوچستان کی جانب سے طلباءکے ساتھ کوئی رابطہ نہ کرنا باعث افسوس ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباءو طالبات گزشتہ کئی روز سے احتجاج پر ہیں، علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا ہے جسمیں کئی طلباءکی صحت خراب ہوئی ہے لیکن المیہ ہے کہ ابتک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کسی ذمہ دار نے ان طلباءکی داد رسی نہیں کی نہ ہی بلوچستان کے حکمرانوں نے اس جانب توجہ دی۔ طلباءکا مطالبہ ہے کہ انکی مختص 126 نشستوں پر اسکالر شپ دی جائے جوکہ گزشتہ ادوار میں فلی فنڈڈ اسکالر شپ پر تھی لیکن اب یونیورسٹی کی جانب سے نصف فیس طلب کی جارہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی اور تعلیمی اداروں کے آٹے میں نمک برابر ہونے کی وجہ سے طلباءپنجاب کی جامعات کا ر±خ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے طلباءکے علمی دروازے پنجاب کی جامعات میں بھی بند کیے جارہے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بی ایس او پجار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلباءکے جاری احتجاج کی روز اول سے حمایت کر رہی ہے اور مسائل کے حل تک جدوجہد کریگی۔


