جرمنی میں بحری جہازوں کو اٹھانے والی سب سے بڑی لفٹ کا افتتاح
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی نے حال ہی میں بڑی کشتیوں اور جہازوں کو اٹھانے والی ملک کی سب سے بڑی لفٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ پولینڈ اور جرمنی کے درمیان ایک نہر پر نصب یہ لفٹ 1600 ہاتھیوں یا 50 بلو وہیلز جتنا وزٹ اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جرمنی میں بڑی کشتیوں کو اٹھانے والی لفٹ آٹھ سال کے التواءکے بعد کشتیوں اور جہازوں کیلئے کھول دی گئی ہے۔ یہ لفٹ پولینڈ اور جرمنی کے درمیان ایک نہر پر تعمیر کی گئی ہے۔ جو 1600 ہاتھیوں یا 50 بلیو وہلیز جتنا وزن اٹھا سکتی ہے۔ یہ لفٹ کشتیوں کو 36 میٹر کی بلندی تک اٹھا سکتی ہے۔ جہازوں اور کشتیوں کو اٹھانے والی سب سے بڑی لفٹ اس وقت چین میں ہے۔ جو کشتیوں کو 113 میٹر کی بلندی تک اوپر یا نیچے لے جاسکتی ہے۔
Load/Hide Comments


