سائفر سمیت حساس دستاویزات دفتر خارجہ میں موجود ہیں،ترجمان

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے منافی کسی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہے،سائفر سمیت حساس دستاویزات دفتر خارجہ میں محفوظ حالت میں موجود ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی وتعمیر نو کے لیے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے امید ہے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق جائزہ رپورٹ وسط اکتوبر تک مکمل کر لی جائے گی، افریقی ممالک سے تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ، افغانستان میں پاکستانی کرنسی پر پابندی کو معطل کر دیا گیا ہے، امید ہے افغانستان انتظامیہ اس معاملے کو باہمی تجارتی مفاد کے تناظر میں دیکھے گی، بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ دنیا کو گمراہ کرنے لیے ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اقتصادی کمر توڑنا چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے اطلاق میں پنہاں ہے،امریکی سفیر کا آزاد جموں و کشمیر کا دورہ اہمیت کا حامل، مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ۔ جمعہ کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سائفر اور اس جیسی دستاویزات دفتر خارجہ میں مناسب اور محفوظ حالت میں موجود ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کا خیبر پختونخوا کے اضلاع کو ولایت کا نام دینے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کے آئین کے خلاف کسی بھی بات کی کوئی حیثیت نہیں۔ ملک میں آنے والے سیلاب کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تغیر کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں