میں اپنی ساری قوم کو جشن عید میلادالنبی ﷺکی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عمران خان
اسلام آباد (انتخاب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے امت مسلمہ کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی کہا کہ آج ایف 9 پارک میں سیرت مصطفیٰ ? پر پروگرام منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے سب کو دعوت دیتا ہوں۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنی ساری قوم کو عید میلادالنبی?کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج ایف نائن پارک میں ایک پروگرام منعقدہو گا، پروگرام میں نبی اکرم?کی سیرت پر گفتگو ہوگی، آج شام 4بجے ایف نائن پارک اسلام آباد میں عوام کو دعوت دیتا ہوں۔ادھر اپنے پیغا م میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ سب کو جشن عید میلاد النبیﷺمبارک ہو، ہم نے ہر سال ان محفلوں کی رونقوں کو بڑھتے دیکھا ہے، اللہ ہمیں بیرونی یلغار سے محفوظ فرمائے،ہم سیلاب کی مشکلات سے دو چار ہوئے ، اللہ ہم پر رحم فرمائے۔


