کورونا کو شکست دینے کیلئے امریکا کو چین کی تعاون کی ضرورت ہوگی۔ چین

بیجنگ: ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تعلقات برقرار رہنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، اس سے وبا پر قابو پانے میں بھی معاونت ملے گی۔تفصیلات کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کروناوائرس کو شکست دینے کے لیے امریکا کو بیجنگ سے تعاون برقرار رکھنا ہوگا، دونوں ممالک کو کرونا کے خلاف تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی تاحال برقرار ہے۔ مہلک وائرس پا قابو پانے کے لیے دنوں ممالک نے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا تھا بعد ازاں فریقین کے درمیان پھر سے تلخیاں دیکھی گئیں۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنے تازہ بیان میں چین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین کوویڈ۔19 وباء کے خلاف اقدامات میں مدد دینے کے لیے معلومات کے تبادلے سے انکار کررہا ہے۔جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ سے باہمی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں