خضدار، تجاوزات کی بھرمار، غلط پارکنگ نے سڑکیں تنگ کردیں، آمدورفت مشکل

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار تجاوزات کی بھر مار شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر سڑکیں تنگ پڑگئیں ہے روڈوں میں پیدل چلنا فٹ پاتوں پر خریداری کرنا لوگوں کو سخت تکلیف اور مشقلات کا سامنا ہے خضدار کے تنگ روڈز جناح روڈ کرخ روڈ غلامانی چوک عمرفاروق چوک پرانا سبزی منڈی جیلانی چوک کراچی روڈ, مشکے روڈ کے روڈوں پر سبزی فروٹس اور مختلف ٹھیلوں کی بدستور موجودگی رکشوں کی غلط پارکنگ کاروباری مراکز میں تاجربرادری دکانداروں کو بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہر کے اندرونی بیرونی روڈز میں غیرقانونی پارکنگ ٹھیلے اور رکشوں چنگچی کی بے پناہ رش کے سبب لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ڈھنڈ مارکیٹ کے بدبو اور تعفن سے دکاندار شہری بے حد پریشانی میں مبتلا ہوگیاہے خضدار کے عوامی و سیاسی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہا ہے صوباءوزیر بلدیات بلوچستان,سیکٹریری لوکل گورنمنٹ بلوچستان ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ بلوچستان خضدار ڈپٹی کمشنر خضدار عوام کے دیرینہ مطالبہ پر فوری ایکشن لیکر خضدارکے تنگ روڈوں پر غیر قانونی ٹھیلوں کو ہٹاکر اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں