ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی حکام کی افغان حکومتی وفد سے پہلی ملاقات
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد اعلیٰ امریکی حکام نے افغان حکام سے پہلی ملاقات کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے افغان حکومتی وفد سے دوحہ میں ملاقات کی ہے۔ امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے اور محکمہ خارجہ کے حکام کی افغان حکومت کے وفد سے ملاقات میں انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق واثق بھی شریک تھے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی حکام اور افغان حکومتی وفد کے درمیان ملاقات گزشتہ روز ہفتے کو ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


