کراچی، انٹربینک میں ڈالر سستا، 218 روپے 50 پیسے کا ہوگیا
کراچی (انتخاب نیوز) انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 30 پیسے سستا ہوا اور 219 روپے 62 پیسے پر آگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا ہوکر 218 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42431 پر آ گیا۔
Load/Hide Comments


