سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات کو پیش کرنا خلیج کا باعث بنتا ہے، صد علوی
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا میں شائع /نشر ہونے والی ان خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے جن میں پیر کو ” “ٹی وی کی اینکر عاصمہ شیرازی کے ساتھ انٹرویو کے دوران صدر کے ”سائفر “ کے حوالے سے بیان کو مکمل طور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔اپنے انٹرویو میں صدر مملکت نے واضح طور پر کہا تھا کہ انہیں سازش کے بارے میں شبہ ”suspicion“ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے ۔
Load/Hide Comments


