گوادر پورٹ 40سال کیلئے چینی کمپنی کو دیا گیا ہے،ویزر مملکت
تربت(نمائندہ انتخاب )کمشنر مکران ڈویژن سید فیصل احمد کی صدارت میں ضلع کیچ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر مکران آفس تربت میں منعقد ہوا،اس موقع پر تربت سٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر ، بلیدہ ٹا¶ن پروجیکٹ اور تربت بلیدہ روڈ پروجیکٹ مجیب الرحمن بلوچ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پی اینڈ ڈی خالد حسین، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل محمد جان دشتی سمیت محکمہ بی اینڈ آر کے انجینئر عادل بلوچ ،ای اے کنسلٹنٹ، افضل ایسوسی ایٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کے انجینئرز بھی اجلاس میں شریک تھے،اس دوران کمشنر مکران/ پروجیکٹ ڈائریکٹرسید فیصل احمد کو تربت سٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ، بلیدہ ٹا¶ن پروجیکٹ اور تربت بلیدہ روڈ پروجیکٹ کے کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،کمشنر مکران سید فیصل احمد نے ان پروجیکٹس پر مامور مختلف اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کو ہر حالت میں مقرر ٹائم پر مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے کام کے معیار پر ہر گز کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اگر کام کے حوالے سے کسی شخص کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ مجھ سے اس معاملے کو ضرور ڈسکس کرے،دریں اثناءانہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنا ہماری ذمہ داری میں سرفہرست ہونا چاہیے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات سے صحیح معنوں میں عوام مستفید ہوسکیں۔


