سہ ملکی سیریز:کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم نےگزشتہ روز سہ ملکی سیریز میں اپنا تیسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جس میں اسے کیویز کے ہاتھوں یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔رپورٹس کے مطابق قومی اسکواڈ آج آرام کرے گا، پاکستان سہ فریقی سیریز میں اپنا آخری لیگ میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں