عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ
لاہور (انتخاب نیوز) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی ۵ئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ لگایا جائے گا۔ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا۔
Load/Hide Comments


