شہداء زاہدان کا خون نہیں بھولیں گے، مولوی عبدالحمید

زاہدان (مانیٹرنگ ڈیسک) شہداء زاہدان کا خون نہیں بھولیں گے، مولوی عبدالحمید کا دارالعلوم دزاپ کے علمائے کرام سے ہفتہ وار اجلاس میں خطاب۔ اطلاعات کے مطابق مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے دارالعلوم دزاپ زاہدان کے علمائے کرام کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ”عوام، بزرگان دین، علماءاور شہداءکے اہل خانہ سے گزارش ہے کہ تمام شہداءکو سب سے پہلے اس جرم کی مذمت کرنا چاہیے اور دوسرا وہ لوگ جنہوں نے فائرنگ کی، تشدد کیا عوام کو مارنے کا حکم دیا، ان سب پر مقدمہ چلایا جائے اور انہیں سزا دی جائے۔” انہوں نے مزید کہا کہ صبر بہت بڑی نعمت ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم شہداءکے خون اور قوم کے حقوق کو بھول جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتہ قبل مغربی بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں 30 ستمبر 2022ءکو ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 97 بلوچ شہید ہوچکے ہیں جبکہ 350 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں