مستونگ، ایگل سکواڈ کے اہلکاروں کا پریس کلب کے صدر پر تشدد

مستونگ:ایگل اسکواڈ پولیس کا شہر میں غنڈہ گردی عروج پر لگام دینے والا کوئی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق دکانداروں پر تشدد کرنے کے دوران مستونگ پریس کلب کے صدر اے آر وائی نیوز کے رپورٹر فیض درانی پر بھی تشدد کیا گیا۔


ایگل اسکواڈ کے غنڈوں نے ایآر وائی نیوز کے رپورٹرو صدر پریس کلب کو گرفتار بھی کردیا۔صدر پریس کلب کے کپڑے پھاڑ دئیے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔اور دو گھنٹے تک تھانے میں بند کررکھا۔ جبکہ موقع پر موجود ویڈیو بنانے والوں کے ساتھ بھی بدکلامی اور موبائل چین لئے۔سیاسی رہنماوں کی مداخلت پر صدر پریس کلب کو رہائی دی گئی۔آل پارٹیز رہنماو نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایگل اسکواڈ کے غنڈوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو سخت احتجاج کا راستہ اختیار کیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں