سبی میں سوئی گیس کی پریشر میں کمی کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری
سبی (انتخاب نیوز) سبی شہر میں سوئی گیس کی پریشر میں کمی کے خلاف آل سیاسی جماعتوں اور سوشل ورکرز عوام کی علامتی بھوک ہڑتال آج چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے ،گیس پریشر میں تیزی ،زونل منیجر کاتبادلہ اور شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کی مکمل ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، تیسرے روز علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ آل سیاسی جماعتوں سوشل ورکر زعوام کی سبی شہر میں گیس پریشر میں کمی اور منیجر سوئی گیس کے زونل منیجر کے تبادلے اورشہر میں جاری ادھوئے اسکیمات کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال چوتھے روز میں داکل ہو گئی ہے تیسرے روزعلامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں سید نور احمد شاہ ،سردار زادہ محمد ابراہیم باروزئی ،وڈیرہ لیاقت براہمانی ،سمیت دیگر افراد کو ہار پہنا کر علامتی بھوک ہڑتال پر بٹھایا گیا۔ اس موقع پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مظاہرین سے سید نور احمد شاہ ،سردار زادہ محمد ابراہیم باروزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سبی میں گیس پریشر میں کمی کے مسلے کو حل نہیں کیا جائے اور زونل منیجر کے تبادلے اور شہر میں جاری ادھورے ترقیاتی اسیکمات کو مکمل نہیں کئے جائیں گے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔


