فرانس میں پیٹرول کا بحران شدید، پمپس پر عوام گتھم گتھا

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پیٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی سات میں سے چھ آئل ریفائنریز کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کا بحران شدید ہوگیا ہے۔ مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہیں۔ پیٹرول کے حصول کے لئے لوگ ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ ملک بھر میں پیٹرول کی قلت شدید ہوگئی ہے۔ فرانسیسی حکومت نے ہڑتالی ملازمین کو فوری طور پر کام پر واپس پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ آئل ریفائنریز کے ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئل ریفائنریز ملازمین کی یونین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اخراجات کا بوجھ اٹھانا مشکل ہوگیا ہے۔ آئل ریفائنریز اپنے منافع میں سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں اوردیگر سہولیات بھی فراہم کریں۔ فرانس کی حکومت نے ملازمت پر نہ پہنچنے والے ملازمین کو جرمانے اور قید کی سزا دینے کی دھمکی دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں