امریکہ، فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک،متعدد زخمی

واشنگٹن(انتخاب نیوز)شمالی کیرولائنا میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی کیرولائنا کے شہر ریلے میں پیش آیا۔ نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے معلوم نہ ہو سکی۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے جبکہ مقامی افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کے مطابق 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ پانچواں شخص ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں