کراچی، 6 سالہ کمسن بچی سے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی

کراچی (انتخاب نیوز)کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز سیون میں گھر میں 6 سالہ کمسن بچی کو گھریلو ملازم نے مبینہ زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق بچی اور گھریلو ملازم گھر پر موجود تھے جبکہ والدین باہر گئے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم بچی کے والدین کی غیر موجودگی میں زیادتی کرکے فرار ہوگیا، جب والدین گھر پہنچے تو بچی کی حالت دیکھ کر واقعے کی رپورٹ کے لیے فوری طور پر تھانے پہنچے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں