تیونس میں صدر کے خلاف دو حریف جماعتوں کے مظاہرے
تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں صدر قیس سعید کی آمریت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوںنے ریلیاں نکالیں اور قیس سعید پر معاشی بدانتظامی اور جمہوریت کے خلاف بغاوت کا الزام لگایا،حکومت مخالف مظاہرین کا کہنا ہے کہ تیونس میں خون بہہ رہا ہے اور قیس سعید ایک ناکام حکمراں ہیں، انہوں نے ہمیں کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے، کھیل ختم ہو گیا اور اب آپ حکومت سے جاؤ۔تیونس کی 1956 کی آزادی پر فرانسیسی فوجیوں کی روانگی کی یاد میں ایک تقریر کرتے ہوئے مظاہرین نے سیاسی دشمنوں کی جانب واضح اشارہ کیا ہے کہ انہوں نے آزادی کو نقصان پہنچایا ہے اور اب ان کی رخصتی کا وقت آ گیا ہے۔
Load/Hide Comments


