ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز: سری لنکا کا نمیبیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

جی لانگ(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا مقابلہ نمیبیا اور سری لنکا کا جب کہ دوسرا مقابلہ متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈز کی ٹیم کے درمیان ہوگا۔سری لنکن ٹیم داسن شنکا کی قیادت میں میدان میں اترے گی جب کہ نمیبیا کی کپتانی گیرہارڈ ایراسمس کر رہے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں