ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ، سری لنکا کو نمیبیا سے شکست

جی لانگ(انتخاب نیوز)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 108رنز بنا سکی جب کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آﺅٹ ہوگئے۔نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔کوالیفائنگ راﺅنڈ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرز جان فرائلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔جان فرائلنک 44 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشن نے 2 جب کہ مہیش ٹھیکشنا، دشمنتھا چمیرا،چمیکا کرونارتنے اور ونندو ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہ رہا، سری لنکا کی پوری محض 19ویں اوور میں 108 رنز بناکر آل آﺅٹ ہوئی، اوپنر کوشل مینڈس 12 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے جبکہ نسانکا 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں دھننجایا ڈی سلوا 12، گناتھیلیکا 0، بھانوکا راجا پاکسے 20، کپتان داسن شاناکا 29، ہسرنگا 4، چمیکا کرونارتنے 5 رنز بناکر نمایاں رہے، نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویزے، برنارڈ شولٹز، جان فرائیلنک نے 2، 2 جبکہ اسمٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں