سیلاب کے باعث معاشی نقصانات، آئی ایم ایف اہداف پر نظرثانی کا فیصلہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سیلاب کے باعث معاشی نقصانات کے پیش نظر آئی ایم ایف اہداف پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ماہرین کی رپورٹ آئی ایم ایف کے نویں جائزے میں پیش کی جائے گی۔آئی ایم ایف ماہرین کی خصوصی رپورٹ چھ نکات پر مبنی ہو گی۔نومبر کے پہلے ہفتے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے۔نویں اقتصادی جائزہ میں آئی ایم ایف سیلاب کے بعد کی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ماہرین سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد سیلاب متاثرین کے مسائل سے متعلق ڈیٹا مرتب کرے گا۔سیلاب متاثرین کی ضروریات سے متعلق معلومات رپورٹ میں پیش کی جائیں گی۔ماہرین کا وفد سیلاب متاثرین کے روزگار سے متعلق امور کا جائزہ لے گا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ماہرین کا وفد سیلاب متاثرین کی معاونت کے لیے تجاویز اکھٹی کرے گا۔آئی ایم ایف وفد سیلاب کے نقصانات کے بارے حتمی رپورٹ تیار کرے گا، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ماہرین آئندہ ہفتے تک اپنی رپورٹ مکمل کر لیں گے۔


