خاران آپریشن میں قتل تین نوجوان لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے، وی بی ایم پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق خاران میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے تین افراد کی شناخت فرید، سلال اور وسیم تابش کے ناموں سے ہوئی جو پہلے سے لاپتہ تھے۔ اطلاعات کے مطابق فرید ولد عبدالرزاق بادینی سکنہ نوشکی کو رواں سال 28 ستمبر کو اور سلال ولد عبدالباقی سکنہ نوشکی بھی رواں سال 6 اکتوبر کو کوئٹہ سے اور وسیم تابش 9 جون 2021ءمیں خضدار سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


