وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں سرداریارمحمد رندکا عشائیہ

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں رکن صوبائی اسمبلی سرداریارمحمد رند نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی میرعارف جان محمد حسنی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرسیاسی صورتحا ل سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں ضلع کچھی اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں