گھٹیا گفتگو فارن فنڈد فتنے کی ذہنیت ،تربیت اور فطرت کی عکاس ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے غریدہ فاروقی اورسلیم صافی کے خلاف گھٹیا گفتگو فارن فنڈد فتنے کی ذہنیت ،تربیت اور فطرت کی عکاس ہے۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پہ سیاست کرنے والے کے شر سے قومی مفادات،ادارے اور شہدا ءنہ بچ سکے۔جس جھوٹے نے معاشرے سے صحیح اور غلط کی تمیز کو مٹا دیا اسے خواتین اور صحافیوں کی عزت کی کیا تمیز۔

اپنا تبصرہ بھیجیں