بھارت صحافیوں، طلبا، دانشوروں کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کرے: اقوام متحدہ
(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبہ اور دانشوروں کے حقوق اورآزادیوں کا احترام کرے۔واضح رہے کہ بھارت نے کشمیری فوٹوگرافر ثنا ارشاد متو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کیلئے امریکا جانے سے روک لیا تھا۔کشمیری فوٹوگرافر کو امریکا جانے سے روکنے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال کابغورجائزہ لیا جارہا ہے، جمہوری اقدار اور آزادی صحافت امریکا بھارت تعلقات کی بنیاد ہے۔
Load/Hide Comments


