عمران خان نااہلی، پی ٹی آئی کارکنوں نے مسلم باغ میں شاہراہ کو بند کردیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین وسابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا مسلم باغ میں احتجاج، شاہرا ہ کو بلاک کر دیا گیا۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین وسابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم باغ پر شاہراہ پر احتجاج کر تے ہوئے شاہرا ہ کو بلا ک کر دیا جس کے باعث شاہرا ہ پر دونوں اطراف سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا حق پاکستان کی عوام کے پاس ہے عمران خان ایک ایماندار صادق اور امین انسان کا نام ہے، کروڑوں کے دل پرراج کرنے والے کو آج بدیانتی سے نااہل قرار دیا گیا۔بعد ازاں کارکنوں نے احتجاج ختم کر دیا اور پر امن طور پر منشر ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں