اپنے لیڈرکے ساتھ ہیں، عمران خان کو نااہل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔پرویز الہٰی

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہےکہ عمران خان پاکستان کے سب مقبول لیڈر ہیں ان کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔مونس الہٰی نے کہا کہ عمران کی نااہلی انصاف کا قتل ہے، کپتان سرخرو ہے اور سرخرو رہے گا۔یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں