حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرلا آصف زمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق وزرات بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسکواش کے سابق پلیئر آصف زمان کو مارچ 2021 میں تین سال کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا تھا، آصف زمان 19ماہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ رہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی شکایات بھی ہٹائے جانے کی وجہ ہے، وفاقی وزیر احسان مزاری بھی آصف زمان کے کام سے مطمئن نہیں تھے، سابق وزیر فہمیدہ مرزا نے میرٹ کیخلاف آصف زمان کی تقرری کی۔
Load/Hide Comments


