شاہین آفریدی کی اِن سوئنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارتی کپتان نے حکمت عملی تیار کرلی

میلبرن(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ بولنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارتی کپتان روہت شرما نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اِن سوئنگ بالنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے نیٹ پریکٹس میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کے خلاف جم کر پریکٹس کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں شاہین آفریدی نے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے تھے۔شاہین آفریدی نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول اور روہت شرما کو اپنی انِ سوئنگ سے آؤٹ کیا تھا جس کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں