اوپنر شان مسعود کی تمام رپورٹس کلیئر ،بھارت کیخلاف میچ میں دستیاب ہوں گے

میلبرن(ویب ڈیسک)پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے شان مسعوداسپتال سے واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ ان کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔۔پی سی بی کے مطابق ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق شان مسعود اب ہشاش بشاش ہیں اور وہ اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، ٹیم مینجنٹ نے شان کی رپورٹس پر سکھ کا سانس لیاہے۔ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران اوپنر شان مسعود کے سر پر گیند لگی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوئے تاہم ان کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں، گیند لگنے کی وجہ سے اوپنر کو معمولی سوجن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں