بہاولپور رائلز نے پاکستان جونیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان جونیئر لیگ ( پی جے ایل) کے پہلے ایڈیشن کا ٹائٹل بہاولپور رائلز نے اپنے نام کرلیا ہے ، رائلز نے گوادر شارکس کو 86 رنز کے بڑے مارجن سے مات دے ٹرافی اپنے نام کی۔ لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں گوادر شارکس نے ٹاس جیت کر بہاولپور رائلز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،بہاولپور رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر شاہ ویز عرفان نے ابتدا میں شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کا سکور تیزی سے بڑھایاوہ 79 رنز کی اننگزکھیل کر آو¿ٹ ہوئے، اس کے علاوہ باسط علی نے 35 رنز بنائے، پھر طیب عارف اور خروٹے نے بھی عمدہ بیٹنگ کی ،طیب عارف نے 56 رنز اسکور کیے ،خروٹے 47رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔226 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں گوادر شارکس کے کپتان شامل حسین نے جارحانہ انداز اپنایا، وہ جب تک کریز پر رہے ٹیم کے جیتنے کی ا±میدیں بھی برقرار رہیں مگر ا±ن کے آو¿ٹ ہوتے ہی بیٹر ایک، ایک کر کے واپس پویلین جانے لگے۔شامل حسین نے67 رنز بنائے،گوادر شارکس کی پوری ٹیم16 ویں اوور میں 139 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی اور یوں بہاولپور نے 86 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں