اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پرچھاپہ مارا، شیخ رشید کا الزام

راولپنڈی (انتخاب نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات میں اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پرچھاپہ مارا، میں لال حویلی میں تھا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رات ساڑھے 12بجے اسلام آباد پولیس نے میرے اسلام آباد گھرپرریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ ڈار کی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سے کم کرکے ٹرپل پلس سی دوسری بار گری ہے، ساری قوم سپریم کورٹ نیب کے ترمیمی آرڈیننس پرفیصلے کی منتظر ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے پر ہوگا یا میز پر 30نومبر سے پہلے ہوگا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان حکومت اوراداروں کو جاتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ،سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے، یہ مبہم ہے سقم ہے اورغیرآئینی ہے، جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالناچاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں