نال میں باراتیوں کی گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ,2افراد جاں بحق 6زخمی

خضدار(نامہ نگار) نال میں باراتیوں کی پک اپ گاڑی اپنے قافلے کے موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ دو ارفرادجاں بحق 6 زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر اکبر علی مزار زئی ہسپتال پہنچ گئے۔ طبی امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل نال میں باراتیوں کا قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار اور پک گاڑی ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام فیصل اور سمیر ہیں جن میں سے ایک دولہے کا بھائی بتایا جاتا ہے۔ جب کہ دیگر چھ افراد زخمی ہیں جن میں ناصر حسین جنگی خان عرفان سمیر ثاقب اور انیلہ شامل ہیں زخمیوں کو نال ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر نال اکبر علی مزار زئی خود پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی طبی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ جب کہ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر محمد الیاس کبزئی کا اسسٹنٹ کمشنر کو فون اور مریضوں کی بہتر طبی امداد کے لئے ذمہ دارانہ انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں