لسبیلہ بار کونسل کے انتخابات، وکلاءآپس میں دست و گریبان، وکیل زخمی
لسبیلہ (انتخاب نیوز) لسبیلہ بار کونسل کے انتخابات کے دوران وکلاءآپس میں دست و گریبان ایک وکیل زخمی ہو گیا۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ کورٹ حب میں جاری لسبیلہ بار کونسل ایسوسی ایشن کے انتخابات کے دوران ووٹرز پر اعتراض کے معاملے پر وکلاءآپس میں دست گریبان ہوگئے ایک دوسرے پر حملے کے دوران ایڈوکیٹ نواز علی برفت زخمی ہوگئے جن کو فورا جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بتایا جاتا ہے لسبیلہ بار کونسل کے انتخابات غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


