ہمارے پاس جیتنے کا پورا موقع تھا مگر ہم نے اس گنوا دیا،بابر اعظم

میلبرن(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس جیتنے کا پورا موقع تھا مگر ہم نے اس گنوا دیا، شاندار فتح پر ویرات کوہلی کی تعریف کے سوا کوئی الفاظ نہیں ہے۔ ابتدائی میں نئی گیند کا ہم نے فائدہ اٹھایا کیونکہ نئی گیند سوئنگ ہوتی ہے جس کو کھیلنا اتنا آسان نہیں تاہم دس اوورز کے بعد ویرات کوہلی نے زبردست پارٹنر شپ قائم کی۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ کے بعد بولنے کیلیے الفاظ نہیں ہیں، پاک بھارت میچ اسی طرح کا ہونے کی امید تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں