پنجگور میں بارڈر کمیٹی پروم کی احتجاجی ریلی، گاڑیوں کو ایران داخلے سے روک دیا

پنجگور (انتخاب نیوز) بارڈر کمیٹی پروم نے ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کیخلاف و آزادانہ شناختی کارڈ پر کاروبار کرنے کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی جائیں پروم سے شروع ہو کر جیرک انٹری پوائنٹ پہنچی، جہاں انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے تیل کے کاروباری شخصیت و حق دو تحریک کی حمایت پر پاک ایران بارڈر تیل کے کاروباری انٹری پوائنٹ جیرک کو احتجاجاً کاروبار کیلئے بند کردیا، گاڑیوں کو کاروبار کے غرض سے ایران داخلے سے روک دیا گیا، پروم و گردونواح کے عمائدین و کاروباری شخصیت نے احتجاج میں بڑی تعداد میں شرکت کی ہوئی تھیں احتجاجی مظاہرے کی قیادت عارف بلوچ بشیر احمد علی احمد عابد بلوچ ودیگر معتبرین نے کی احتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بارڈر پر آزادانہ روزگار پنجگور کے عوام کا بنیادی حق ہے ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم لوٹ مار کریش کا ذریعہ ہے جس سے گزشتہ سال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا جس میں ہر بااثر افراد نے جعلی ای ٹیگ حاصل کرکے خرید وفروخت کا بازار گرم رکھا ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ اپنی وہی کرپشن کو وسعت دینے کیلئے دوبارہ ری ویری فیکیشن کرانے کا ڈھونگ رچا رہی جیسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے نہ ہی پنجگور کے عوام اپنے گاڑیوں کو ری ویری فیکیشن کیلئے لائے گی نہ انتظامیہ کو ری ویری فیکیشن کرانے کی اجازت دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ کاروبار کو ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم سے کراکے چند افراد کو کاروبار کا سرٹیفیکیٹ دیا جارہا ہے ہر بااثر شخص کے پاس سینکٹروں جعلی شناختی کے ذریعے انکے پاس ای ٹیگ اسٹیکر ہیں جو جعلی کاروبار کررہے ہیں لیکن اصل حقداروں غریب کا گاڑی ہوتے ہوئے بھی وہ کاروبار سے محروم ہے گزشتہ چار پانچ ماہ سے بااثر لوگوں کے گاڑیاں کاروبار کررہے ہیں لیکن غریبوں کی گاڑیاں چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی انکا نمبر نہیں آتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور روزگار کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ترین ضلع ہے جہاں سرکاری ملازمت و روزگار نہ ہونے کے حوالے سے سرفہرست ہے یہاں کے لوگ اگر آج زندہ ہیں تو پاک ایران بارڈر پر چھوٹے پیمانے پر تیل کا کاروبار ہے گزشتہ ڈیڑھ سال سے بارڈر کا کاروبار ای ٹیگ اسٹیکر ٹوکن کی وجہ سے تباہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے پنجگور میں معاشی تنگی اپنی انتہا کو پہنچی ہے یہاں کے لوگوں کی ذریعے معاش کے ساتھ بچوں کی تعلیم و صحت کا انحصار بارڈر کا کاروبار ہے بارڈر کی غیر انسانی روک ٹوک ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کی وجہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہی چاہتے ہیں کہ پروم سے پنجگور کے ہر یونین کونسل کو شناختی کارڈ سے منسلک کرکے یونین کونسل وائز آزادنہ کاروبار کرنے دیا جائے جب تک ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کا خاتمہ نہیں ہوتا ہے ہمارا یہ احتجاج و دھرنہ جاری رہے گا پنجگور و پروم کے کاروباری شخصیت اپنی گاڑیوں کو کاروبار کے غرض نہ لائیں اور تمام کاروباری شخصیت سیاسی سماجی سول سوسائٹی و انسان دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بنیں جب تک ای ٹیگ اسٹیکر کا خاتمہ نہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں