ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم ترین میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Load/Hide Comments