عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں منظور پشتین نے جو زبان استعمال کی قابل مذمت ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلو چستان اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹہ 50منٹ کی تاخیر سے قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میںصوبائی وزراءو پارلیمانی سیکرٹریز بشریٰ رند،حاجی نورمحمددمڑ، مبین خلجی ،ماہ جبین شیران کی جانب سے ایک مذمتی قرارداد بشریٰ رند نے پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں ایک کانفرنس کے دوران ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس قسم کی تقاریر سے نہ صرف ملکی اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوتی ہے بلکہ ملک دشمن عناصر کو اس قسم کی تقاریر سے ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کا موقع بھی ملتاہے لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتاہے کہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ آئندہ اس قسم کی ملک مخالف تقاریر کی روک تھام کی بابت فوری اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائیں۔ قرارداد پر بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ رند نے کہاکہ جس طرح ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام کو گمرہ کرنے کیلئے جس طرح کی زبان منظور پشتین نے استعمال کی وہ قابل مذمت ہے، وہاں موجود باقی حکومتی اتحاد کے لوگ بھی شامل تھے لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں