سبی بینچ کو ریگولر کرنے کا مطالبہ وکلاءکا آئینی حق ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان بار کونسل نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سبی بینچ کو ریگولر کرنا کا مطالبہ ان کا آئینی حق ہے اور عرصہ دراز سے سبی کے وکلاءبینچ کو ریگولر کرنے کیلئے احتجاج پر ہیں لیکن تاحال بینچ کو ریگولر نہیں کیا گیا بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل نے ہمیشہ سبی بینچ کو ریگولر کرنے کیلئے سبی نصیرآباد کے وکلا کے ساتھ تعاون کیا پے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے بیان میں کہا کہ سبی، تربت، خضدار اور لورالائی بینچ کو ریگولر کرنے کیلئے بلوچستان بار کونسل نے ملک گیر وکلا کانفرنس بلائی تھی اور آئندہ بھی بار ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ بیان میں بلوچستان بار کونسل سبی ہائیکورٹ بار کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 26 ۔27۔ 28 اکتوبر کو سبی کے وکلا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور بلوچستان بار کونسل کی جانب سے28 اکتوبر بروز جمعہ کو سبی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں