پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن ڈوبتی کشتی کو عملے سمیت بچالیا

گوادر:پاک بحریہ کا رسکیو آپریشن. گہرے سمندر میں ڈوبتی کشتی کو عملہ سمیت بچا لیا. یہ واقع گوادر کے گہرے سمندر میں اکرم جیٹی سے شمال کی طرف پیش آیا جہاں پر المالوم نامی ماہی گیر کشتی پانی بھر جانے کے بعد حادثہ کا شکار ہوگئی تاہم اس دوران ایمر جنسی کال موصول ہونے پر پاک بحریہ کے رسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ کشتی کو عملہ سمیت جن میں 5 ماہی گیر سوار تھے کو بچاکر ان کو بحفاظت فش ہاربر گوادر جیٹی پر پہنچادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں