سعودی عرب: بس الٹنے کے باعث 20مسافر زخمی
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر طائف کے قریب سیل روڈ پر بس الٹنے سے اس میں سوار 20 افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی ہلال احمر نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد طبی امدادی ٹیموں کو ایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پرروانہ کیا گیا جنہوں نے متاثرہ افرا کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
متاثرین ان میں سے ایک شدید زخمی ہے،جب کہ 3کو درمیانے درجے کی چوٹیں آئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طائف کے شاہ عبدالعزیز سپیشلسٹ اسپتال اور شاہ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں رکھا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


