ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے ارکان کینیا روانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کینیا روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کیمٹی کے ارکان کینیا میں ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کریں گے، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی ممبران کی معاونت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں