مچھے کچھ ہوا تو میرے مرنے کے تین گھنٹے بعد بہت سے لوگ مارے جائیں گے، فیصل واوڈا

کراچی (انتخاب نیوز) ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں کی گئی۔ ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے گولیاں ماری گئیں اگر باہر سے گولیاں چلتیں تو بہت ساری گولیاں لگتیں۔ یہ کسی عام شخصیت کا کام نہیں کہ وہ کینیا میں فارم ہاﺅس کا اہتمام کرے۔ ارشد شریف کو لانگ رینچ سے گولیاں ماری گئیں۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے وڈیو بنائی، نہ موبائل فون ملے گا نہ لیپ ٹاپ ملے گا نہ کوئی شواہد ملیں گے۔ ارشد شریف نہ بھاگنے والا تھا نہ ملک چھوڑنے والا ارشد شریف پر 15 یا 16 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ ارشد شریف کو سازشیوں نے یہاں سے نکال دیا تو وہ دبئی پہنچا تو کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے دبئی سے نکالوانے کیلئے دباﺅ ڈالا بے بنیاد بات ہے، جتنے دن ویزہ تھا اتنے دن دبئی میں رہا، جب ویزہ ختم ہوگیا تو اسے دبئی چھوڑنا پڑا پھر کہا گیا کہ وہ لندن چلے گئے۔ عمران خان کو بتا چکا ہوں کہ جو سازش رچائی جارہی ہے اس کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ اگر بچہ گاڑی میں موجود تھا تو کیا اس طرح گولیاں چلائی جاتی ہیں۔ گاڑی میں منصوبہ بندی کے تحت صرف ارشد شریف کو قتل کیا گیا۔ ارشد شریف کو سازشیوں نے قتل کیا۔ کینیا میں اس کو کس نے چھپایا، کینیا میں وہ کیا کرتا رہا، وہ سازشی لوگ ہیں وہ بے ایمان لوگ ہیں وہ لوگ ہیں جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، سیاست کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ مارچ کے اندر بھی لاشیں دی جائیں گی، خون بہایا جائے گا بے گناہ لوگوں کا، ان لوگوں کی منصوبہ بندی کچھ اور ہے۔ ارشد شریف اسٹیبشلمنٹ سے رابطے میں تھا وہ آنے کو تیار تھا، جس مقاصد اور سازش کے تحت اس کو برین واش کیا وہ اپنے مقصد کو ایمانداری سے نبھا رہا تھا، یہ لوگ سازشی بیانیے کو سازش کے تحت اس جگہ لے گئے جہاں اسے قتل کیا گیا ابھی اور بہت لاشیں گریں گی۔ جب وہ پاکستان آنے کو تیار ہوگیا تو خوف اور ڈر بٹھایا گیا کہ اس کو مروا دیتے ہیں تاکہ ملک میں آگ بڑھکے۔ مجھے یہ باتیں اس لیے پتا ہیں کہ جب ارشد اس ملک سے گیا اس دن سے آخری دن تک میں ارشد سے رابطے میں تھا، میرا فون حاضر ہے فارنزک کیلئے۔ لانگ مارچ کی آڑ میں قتل و غارت کی سازش رچائی جارہی ہے۔ اے آر وائے کے کچھ لوگ جن کو اپنی زندگی کا خوف نہ ہو وہ گواہی دیں گے کہ میں ارشد شریف سے رابطے میں تھا جو سازش پاکستان کیساتھ ہو رہی ہے اس کے کھلاڑی پاکستان کے اندر موجود ہیں اور پاکستان سے انٹرنیشنلی کنیکٹڈ ہیں۔ میں آئندہ آنے والے دنوں میں تمام پردے چاک کردوں گا میں نے گھر والوں کو بتا دیا ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو کوئی فکر نہ کرنا۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ شخصیات جو اس سازش کا حصہ ہیں وہی ذمے دار ہوں گی۔ لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے۔ میرا یقین پاکستان میں بہت سی چیزوں سے اٹھ گیا ہے۔ میں نے ملین آف ڈالرز خرچ کیے ہیں، اگر مچھے کچھ ہوا تو میرے مرنے کے تین گھنٹے بعد بہت سے لوگ مارے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں