پاکستان میں منشیات کے استعمال کے قومی سروے کا آغازکردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزارتِ انسدادِ منشیات، حکومت پاکستان، امریکی محکمہ خارجہ کے منشیات و نفاذ قانون کے بین الاقوامی امور کے بیورو، آئی این ایل اور اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم، یو این او ڈی سی کی جانب سے مشترکہ طور پر پاکستان میں منشیات کے استعمال کا قومی سروے 24-2022، کا آغاز کر دیا گیا۔

سروے کی بدولت آبادی میں منشیات کے استعمال کی حد،نشے سے پیدا ہونے والے مسائل کا شکار لوگوں کی تعداد کے بارے میںمعتبر شواہد حاصل ہو سکیں گے ۔

سروے کے دوران ایک گھرانہ سروے کے ساتھ ساتھ منشیات کے استعمال کے شدید خطرے پر ایک تحقیقی رپورٹ بھی تیار کی جائے گی جس میں ملک گیر کوریج کے ساتھ ہر صوبے کے بڑے اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں