بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا معروف ریسٹورنٹ جان بروسٹ پر چھاپہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ پرنس روڈ میں واقع جان بروسٹ فوڈ کارنر کیخلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی۔ اشیاءکی تیاری میں خراب و ناقابل استعمال کوکنگ آئل کے استعمال سمیت مختلف وجوہات پر فوڈ کارنر پر جرمانہ عائد۔ عوامی شکایات پر بی ایف اے آپریشن ٹیم نے پرنس روڈ میں قائم معروف فوڈ پوائنٹ کی انسپیکشن کی، دوران انسپیکشن انکشاف ہوا کہ کھانوں کی تیاری میں استعمال شدہ کوکنگ آئل دوبارہ استعمال کیا جارہا ہے، ، فوڈ کارنر کے کچن میں گزشتہ ہدایات کے باوجود صفائی و اشیاءذخیرہ کرنے کے انتظامات حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف جبکہ ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت بھی خراب و حسب سابق نامناسب پائی گئی جس کی بناءپر مذکورہ فوڈ کارنر پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے مالکان کو بیان کردہ نقائص کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں