بھارت: مریض کوموسمبی کا رس چڑھانے والے اسپتال کی مسمار ی کا امکان

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں نجی اسپتال کے عملے کی غفلت کے باعث ڈینگی کے مریض کی ہلاکت کے باعث اسپتال کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ 28 اکتوبر تک اسپتال کی عمارت کو خالی کردے اور فوری جواب جمع کروائے۔

یاد رہے کہ اسپتال عملے نے گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر 32 سالہ مریض کو پلیٹ لیٹس کی جگہ ڈرپ میں موسمبی کا رس چڑھا دیا تھا جس کے بعد مریض مرگیا تھا۔ 4 ڈرِپ چڑھانے کے بعد پانچویں ڈرِپ پر انکشاف ہوا کہ یہ پلیٹ لیٹس نہیں پھل کا رس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں